

Loading content...
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آلات بذات خود کچھ نہیں کر سکتے اور نہ ان میں یہ صلاحیت ہوتی ہے بلکہ آلات ہمیشہ اعضا کی گرفت اور تصرف میں ہی چل سکتے ہیں اور چلتے ہیں ورنہ وہ نہیں چل سکتے، جو آلات پر متصرف ہوتا ہے اور انہیں استعمال کرتا ہے وہ بدن کا ایک عضو ہوتا ہے اور عضو و بدن کا ذات سے مظہر کا رشتہ ہوتا ہے اسی لئے فرمایا گیا تھا کہ میرے رسول مارتے ہیں کیونکہ مقام مظہریت پر رسل ہوتے ہیں نہ کہ آلات، جس طرح قلم ہاتھ کے تصرف اور گرفت میں ہوتا ہے اور اس کے بغیر نہیں چل سکتا اسی طرح اعضا بھی ذات کے مکمل تصرف میں ہوتے ہیں اس لئے صاحبانِ مقام مظہریت ماتشاؤن الا ان یشاء اللہ کے مصداق ہوتے ہیں انہی مقامات افعالی کو واضح کرنے کیلئے فرمایا کہ میں اللہ مارتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار