

Loading content...
ہم ایک ایسی حقیقت ہیں جس پر نہ کسی صفت کا اطلاق ہوتا ہے اور نہ کوئی نام اس پر جچتا ہے ہمارا ظاہر تو امامت ہے مگر ہمارا باطن ایسا غیب اِلٰہی ہے کہ جس کا کوئی ادراک نہیں کر سکتا … ہاں ایک زمانہ آئے گا جب ان کی ذات اپنے معارف کے خزائن کو مخلوق پر لٹائے گی یہ اس وقت ہو گا جب امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف تشریف لائیں گے تو مخلوق کا امتحان ہو گا اس کے بعد ساری رعایا کو بلا کر ان کے سروں پر اپنا دست کرم رکھیں گے تو آن واحد میں سارے موجودگان معرفت اِلٰہی میں اور معرفت رسالت میں اور معرفت محمد و آل محمد علیھم الصلوات والسلام میں نقطۂ کمال پر پہنچ جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار