

Loading content...
اب حیا ایک کیفیت نفس ہے اگر حیا کا طاری ہونا تسلیم کر لیا جائے تو نفس اللہ ماننے میں کوئی چیز مانع نہیں رہتی اسی طرح دیکھتے جائیں کہ آیات کیفیات کی ایک طویل فہرست ہے اسی طرح قرآن کریم میں کئیؐمقامات پر غضب اللہ کا ذکر ہے کہ اللہ عزو جل کی طرف غضب یعنی غصہ کو مضاف فرمایا گیا ہے حالانکہ غصہ بھی کیفیت نفس ہے لیکن یہاں علامہ نراقی مرحوم کی ایک تحقیق پیش کر دوں انہوں نے عروج السعادةمیں وضاحت کی ہے کہ غضب و شہوت یہ دونوں چیزیں خاصۂ نفس حیوانی ہیں انسان بوجہ انسان غصہ نہیںکرتا بلکہ یہ انسان کے جذبات حیوانی ہیں کیونکہ انسان حیوان عاقل و ناطق ہے اور بحیثیت حیوان کے غصہ کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار