

Loading content...
تو اللہ بھی کفّار کے ساتھ ٹھٹھہ مخول کرتا ہے، بے وقوف بناتا ہے، تو یہ بھی ایک کیفیت نفسی کا رد عمل ہے ٭سخر اللہ منھم یعنی اللہ نے ان سے تمسخر کیا یہ تمسخر بھی کبھی کبھی بدنی ہوتا ہے یعنی چہرے کو اُلٹا سیدھا کر کے غصہ دلانا یا کبھی کلام کے لہجے کو بگاڑ کر اسی کی بات کو دہرانا اور کبھی نفسی ہوتا ہے کہ من میں بات کو چھپا کر اسے دھوکہ دینا کہ انجام پر خود کو ہنسی آئے اور دوسرے کو غصہ اور افسوس ہو… اللہ پر تمسخر بھی ثابت ہے چاہے اسے جس قسم کا تمسخر سمجھ لو مگر اس پر ثابت ہے ٭یلعنھم اللہ ان پر اللہ نے لعنت کی تو لعنت اظہار نفرت ہے اور یہ اظہار کبھی باطنی و نفسی ہوتا ہے اور کبھی بدنی و جہری ہوتا ہے بہر حال جیسا بھی اظہار نفرت ہو، نفرت اس میں ضرور داخل ہو گی اور نفرت ایک کیفیت نفس ہے اگر اللہ پر نفرت کو طاری ہونا مان لیا جائے تو نفس کو ماننا ضروری ہو گا سیاہی کو تسلیم کریں گے تو سیاہ ماننا پڑے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار