

Loading content...
یہ سلسلۂ عمل اس طرح ہے کہ اعضاے بدن جو کچھ دیکھتے سنتے یا پاتے ہیں وہ فیصلہ سنائے بغیر نفس کے سامنے پیش کر دیتے ہیں نفس اس سے کیفیات کو اخذ کر کے فیصلہ سناتا ہے اب کوئی چیز اچھی لگی تو خوشی طاری کر دیتا ہے کوئی چیز بری لگے تو نفس پر نفرت طاری ہو جاتی ہے کسی چیز کو قیمتی سمجھا اور وہ تلف ہو گئی تو غم طاری ہو جاتا ہے اور اچھی چیز میسر آ گئی تو رضا طاری ہو گئی خلاف شان کام دیکھا تو غضب و جلال طاری ہو گیا ضرر رساں چیز دیکھی تو خوف طاری ہو گیا کسی چیز کو اچھا سمجھا تو چاہت طاری ہو گئی اور اپنی ذات و شان سے پست درجے کے فعل کا صدور ہوا تو شرم و حیا طاری ہو گئی کسی نے دھوکہ کیا ظاہر و باطن کو دو کر کے ظاہر کو دھوکے باز کے حق میں کر دیا اور باطن کو خلاف کر دیا تو نفس پر مکر طاری ہو گیا مگر جملہ کیفیات صرف اور صرف نفس پر مرتب ہوتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار