

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ اصل اور مرکز تو ذات ہے اناہے جسے اردو میں میںکہا جاتا ہے اب روح ہے تو یہ اناکیلئے آلۂ کار ہے یعنی اناانسان میں اسی روح کے ذریعے نفس پر تصرف رکھتی ہے گویا اناکیلئے روح ایک ہاتھ ہے جس سے یہ نفس کو پکڑ کر استعمال کرتی ہے پھر روح کیلئے نفس ایک ہاتھ ہے جس سے یہ بدن کو پکڑ کر استعمال کرتی ہے پھر بدن کیلئے اعضا آلات ہیں کہ جن سے بدن دیگر آلات یعنی قلم، چاقو، بندوق، چمچہ وغیرہ کو استعمال کرتا ہے تو یہ پورا سلسلہ ہی ایسا ہے جیسے ایک لوہار ہے اس کے ہاتھ میں چمٹی ہے اس چمٹی میں چھینیہے لوہار نے چمٹی کو پکڑ رکھا ہے چمٹی نے چھینی کو پکڑ رکھا ہے چھینی لوہے پر عمل کر رہی ہے تو اسی طرح سے ایک مقام آلیت ہے پھر مقام مظہریت ہے پھر مقام واحدیت و نفسیت ہے پھر مقام احدیت ہے پھر مقام ذات ہے اب امید ہے کچھ واضح ہو چکا ہو گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار