

Loading content...
جو کچھ تم خدا کیلئے بناتے ہو یا جو تصور تمہارے ذہنوں میں اللہ کا آتا ہے وہ خود تمہاری ہی مخلوق ہے اور وہ مردود ہے، جملہ عرفا کا یہی کہنا ہے کہ انسان بلا واسطہ و وسیلہ اللہ سے مخاطب نہیں ہو سکتا جیسا کہ آیتہ اللہ شہید مصطفی خمینی فرماتے ہیںتوحید ذاتی سے انسان کا یا مخلوق کا مخاطب ہونا محال ہے اور توحید صفاتی اور افعالی وغیرہ ایک بیت بلا ساکن ہے یعنی ایک ایسے گھر کی طرح ہے جس میں کوئی موجود ہی نہ ہو لہٰذا دونوں صورتوں میں اللہ سے رابطہ محال ہو جاتا ہے اس لئے انسان کیلئے اس کا وسیلہ تلاش کرنا لازم و واجب ہے ورنہ اس کا رابطہ خالق سے ہونا محال ہے اور اس طرح وسیلے کا وجود مابین خلق و خالق واجب ہو جاتا ہے یہ اللہ پر بھی واجب ہو جاتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی کو وسیلہ ضرور بنائے اور وہ وسیلہ اس کا نور اوّل یعنی حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ کوئی ہو نہیں سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار