

Loading content...
ان دوآیات میں اللہ جل جلالہ کے امثال اعلیٰ کے وجود کا اثبات ہوتا ہے یعنی وجود کی طرف اشارہ ہے اور ساتھ فرمایا گیا ہے کہ یہ امثال کا بنانا اس کی زبردست حکمت کا عین تقاضہ تھا اور یہ بھی ہے کہ فعل الحکیم لایخلوا عن الحکمت یعنی حکیم کا فعل حکمت سے خالی نہیں ہوتا اور جو مثل الاعلیٰ ہوتا ہے وہی مقام مظہریت پر فائز ہوتا ہے مظہرالٰہی کا اللہ کی جملہ صفات کا حامل ہونا بھی تعارف کیلئے ضروری ہے کیونکہ اگر نمائندۂ توحید اس کا تعارف کروائے اور تعارف میں ناکام ہو جائے تو یہ نمائندے کی توہین نہیں بلکہ اس کے بھیجنے والے کی توہین ہے کہ اس نے ایسا نمائندہ بھیجا ہے کہ جو اس کا تعارف ہی نہیں کروا سکتا جبکہ بھیجا ہی تعارف کیلئے گیا تھا میں بات کو سمجھانے کیلئے اکثر منبر پر ایک واقعہ دہراتا رہتا ہوں پھر اسی کا اعادہ کروں گا کہ امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام ایک دن منبر پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، سامعین میں ایک دہریہ بھی موجود تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار