

Loading content...
میں نے کہا تھا کہ تعارف کے دو راستے ہوتے ہیں مگر اس بات سے یہ بھی ثابت کرنا تھا کہ اللہ کے نمائندوں کے سامنے دو نہیں صرف ایک ہی راستہ تھا اور وہ یہ تھا اصل کو لانا ناممکن ہے تو اس کی ایک مثل بنا کر دکھا دی جائے کیونکہ اپنے تعارف کی خواہش اس ذات علیم و حکیم نے خود فرمائی تھی اور اسے یہ بھی معلوم تھا کہ اس کی مثل اگر انسان خود بنائے گا تو غلطی کرے گا جیسی غلطی بت پرستوں نے بت بنا کر کی تھی لہٰذا اس مسئلے کا بہترین حل اسی میں نظر آیا کہ جسے تعارف کروانے کی ذمہ داری سونپی جائے خود اسی ہی کو اپنی مثل الاعلیٰ بنا دیا جائے تاکہ انسان خود کوئی مثل الاعلیٰ بنا کر مشرک قرار نہ پائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار