

Loading content...
اب کوئی عقلمند باپ اپنے بچے کے سر پر وہ چٹان رکھنا پسند کرے گا تا کہ وہ اپنے حساب کی درستی ثابت کر سکے؟ ہر صاحب عقل جانتا ہے کہ بچہ نادان ہے اور یہ بھی نہیں جانتا کہ چٹان کو سر پر رکھوانے کا انجام کیا ہے؟ اس بچے کے اس تقاضے کی دو وجوہات ہیں ایک تو شعور ناقص ہے دوسری وجہ اپنی استعداد سے لا علمی ہے وہ نہیں جانتا کہ اس کا انجام کیا ہو گا…بالکل اسی طرح بعض امتوں نے تقاضہ کیا تھا کہ ہمیں اللہ دکھایا جائے تب ہم اس پر ایمان لائیں گے انہیں بھی انجام کا علم نہ تھا مگر اللہ کے نمائندے تو جانتے تھے اس لئے ہر بار انہیں ٹالا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار