

Loading content...
4… چوتھی وجہ یہ ہے کہ واجدات یعنی مخلوق کو جو وجدان و ادراک کے ذرائع عطا ہوئے ہیں یہ ذرائع ناقص ہیں، مشاہدے کے ذرائع حواس خمسہ و عشرہ باطنیہ ہیں تو ان سب کی ایک حد ہے مثلاً آنکھ ہے ایک خاص فاصلے تک دیکھ سکتی ہے، آلات سے لاکھ فاصلہ بڑھا لیا جائے پھر بھی ایک حد ہی ہو گی اور ساتھ ہی یہ بھی ہے کہ یہ کسی معمولی سی چیز کے حائل ہونے پر بھی نہیں دیکھ سکتی، اس میں یہ بھی نقص ہے کہ اگر روشنی کسی خاص رنگ کی ہو یا آنکھ کے سامنے کسی رنگ کے لینز(شیشے) لگے ہوں تو یہ اشیا کو اسی رنگ میں دیکھتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار