

Loading content...
یہ بھی ایک مسلّمہ ہے کہ عرفان کا حصول ذرائع کے بغیر محال ہوتا ہے مثلاً میں ایک دور دراز علاقے میں جاتا ہوں، وہاں کے لوگ جدید دور کی ایجادات کو بالکل نہیں جانتے اور میں وہاں جا کر کمپیوٹر (Computer)کا ذکر کرتا ہوں کہ یہ ایک بہت ہی عجیب چیز ہے اور بڑے عجیب کام کرتا ہے اور ان کو کمپیوٹر(Computer) سے متعارف کروانا چاہتا ہوں لیکن میں وہاں جتنی جامع تقاریر کیوں نہ کروں کمپیوٹر (Computer)کے تعارف کیلئے نا کافی ہوں گی اب میرے سامنے دو ہی صورتیں ہیں کہ جن کے ذریعے تعارف کروانا ممکن نظر آتا ہے پہلی صورت تو یہ ہے کہ میں انہیں وہاں کمپیوٹر(Computer)منگوا کر دکھا دوں، دوسری صورت یہ ہے کہ میں اس کی خصوصیات کی حامل ایک چیز بنا کر انہیں دکھاؤں جس سے وہ اسے سمجھ اور پہچان سکیں اس کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ ہے ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار