

Loading content...
جو جبینیں مدت سے سجدہ خالق کیلئے بیقرار ہوں گی وہ اپنی حسرتیں پوری کریں گی مگر دنیا کا یہ دستور ہے کہ اپنے مطلب کیلئے وہ کسی کے آگے بھی جھکنے کیلئے تیار رہتی ہے اسی طرح جب اللہ کے مظہر ذات کو عرش اِلٰہی پر بصد جاہ و جلال متمکن دیکھے گی تو پھر اپنے پرائے کی کوئی پہچان نہ رہ جائے گی جو کل تک اس شہنشاہ اعظم عجل اللہ فرجہ الشریف کا نام تک سننا گوارہ نہ کرتے تھے ان کے احترام اور تعظیم پر فتوے دیا کرتے تھے اور ان کے سامنے جھکنے کو بدعت کہتے تھے اس وقت وہ بھی اپنی جبینیں ان کی نعلین کے سامنے جھکانے کی کوششیں کریں گے مگر ہو گا یہ کہ وہ لاکھ کوشش کریں گے مگر وہ وہاں سجدہ نہ کر سکیں گے ان کی پشتیں لوہے کے تختے کی طرح اکڑ جائیں گی، بس اسی سنہری لمحے کو خالق کائنات نے اپنے پیرائے میں اس طرح بیان فرمایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار