

Loading content...
جس دور میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف قیام حکومت فرمائیں گے وہ زمانہ اوّلین و آخرین کی امنگوں کے عین مطابق ہو گا دنیا امن و آشتی کا گہوارہ ہو گی انسانیت کو درپیش جتنے مسائل ہیں سارے حل ہو جائیں گے وہ سنہری زندگی یا گولڈن ایج (Golden Age) کا آئیڈیل دور ہو گا اور انسان کا رابطہ پھر اپنے خالق سے ہو جائے گا، احادیث میں ہے کہ اس دور میں جو مومن جہاں سے اور جس وقت اور جس جگہ سے جب چاہے گا اللہ کے مظہر ذات کے رخ انور کی زیارت سے مشرف ہو سکے گا اور جس سمت میں بھی اس کا رخ ہو گا اسے رخ تک نہ بدلنا پڑے گا اور جونہی وہ اپنے مالک حقیقی اپنے شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت کا ارادہ کرے گا اسی سمت میں وہ ان کی زیارت سے مشرف ہو سکے گا اور جونہی مومن زیارت کا ارادہ کرے گا آواز آئے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار