

Loading content...
اس کے بعد وہ اس طرح عرش اِلٰہی کو زینت بخشے گا کہ ٭ثم استویٰ علیٰ العرش کی جیتی جاگتی تصویر و تفسیر کائنات کے سامنے آ جائے گی اور اس کے بعد ملکوت و کروبیان اور قدسیان کے ساتھ مومنین و منتظرین و خواص و اوّلین و آخرین سے بیعت لینے کا سلسلہ شروع ہو گا، آج تک تو بیعت کے لینے کا یہ طریقہ رہا ہے کہ جو بیعت لیتا ہے اس کا ہاتھ نیچے ہوتا ہے جو بیعت کرتا ہے اس کا ہاتھ اوپر ہوتا ہے مگر اللہ جل جلالہ کے اس مظہر ذات کا طریقہ اس کے بر عکس ہو گا وہ ذات اپنا یداللہ صفات دست مبارک اوپر رکھ کر بیعت لیں گے اور جب کائنات بیعت کر رہی ہو گی تو اس وقت آفاق میں ایک آیت گونج رہی ہو گی کہ٭ یداللہ فوق ایدیھم گویا اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے اور لوگ اس نمائندے کی اس مظہر کی بیعت نہیں کر رہے بلکہ اللہ کی بیعت کر رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار