

Loading content...
بعض مسالک کہتے ہیں کہ انسان کی زندگی میں محال ہے مگر موت کے بعد اللہ کا دیدار ممکن ہے، بعض مسالک کہتے ہیں کہ اللہ کا دیدار اور ملاقات موت کے بعد بھی محال ہے ہاں قیامت کے دن اللہ کچھ نیک بختوں کو اپنے دیدار کا شرف بخشے گابعض نے یہ بے تکی بھی ہانکی ہے کہ میں تو یہیں انہی دو آنکھوں سے اللہ کی کئی مرتبہ زیارت کر چکا ہوں وہ نیلم اور سونے کے تخت پر جلوہ آرا تھا اس کا جسم چمکدار سونے کا تھا مگر وہ اندر سے ڈھول کی طرح خالی تھا اس کے قدموں میں سونے کی جوتی بھی تھی اس کی زلفیں بھی سونے کے تاروں کی بنی ہوئی تھیں وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار