

Loading content...
لا تفرقوا بین اللہ و بین الرسل یعنی اللہ اور اس کی بھیجی ہوئی پاک ذوات طاہرین علیھم الصلوات و السلامکے مابین تفرقہ نہ ڈالو اور انہیں ایک ہی سمجھو مگر تخریب کاروں نے ایک الیکشن کی فضا بنا دی ہے، ایک اللہ والی پارٹی ہے اور ایک مولا والی پارٹی ہے، اس طرح زبانیں بے لگام کر دی گئی ہیں، حالانکہ اللہ نے انہیں اپنا مظہر ذات و صفات قرار دیا ہے اور اس میں بھی اس قادرمطلق کی مجبوری تھی کہ وہ ناقص مخلوق سے بلا واسطہ رابطہ نہیں کر سکتا تھا اور اگر خود وہ آ کر اپنا تعارف کروانا بھی چاہتا تو بھی نہیں کروا سکتا تھا اس میں یا مخلوق نہ رہتی یا پھر خود خالق خالق نہ رہتا، اس لئے اس نے قرآن کریم میں ایسی آیات کے ذریعے اپنے مظاہر ذات و صفات کے اختیارات اور ان کے اور اپنے درمیان رشتے اور تعلق کو بھی واضح فرمایا ہے یعنی ان کے اور خالق کے درمیان ذات اور مظہر کا رشتہ ہے جس طرح ایک بدن اپنی انا کا مظہر ہوتا ہے ایک جسم اپنی روح کا مظہر ہوتا ہے بلا تشبیہ اسی طرح یہ اپنے اللہ کے مظہر ہیں، یہ اس کے ظاہری بدن کی طرح کام کرتے ہیں اور وہ اس ذات واجب الوجود کا کام شمار ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار