

Loading content...
اسی لئے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ خالق جس کی عبادت پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے جملہ پاک افراد پوری زندگی کرتے رہے ہیں اسے ان کے مقابلے میں کھڑا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ وہ جب سے دنیا میں تشریف لائے اسی دن سے ان کی زبان مبارک پر اللہ کا نام رہا اور تلواروں کے سائے میں سجدۂ توحید بجا لا کر انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ہماری عبادت کے لائق ہے اسی کی ذات ہماری زندگی ہے اور زندگی کا مقصد ہے اور ہمارے یہاں تشریف لانے کا مقصد بھی صرف اسی ذاتِ واجب الوجود کا تعارف کروانا ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ اسی رب ذوالجلال و الاکرام کو ان کے مقابلے پر کھڑا کر کے اس کی شان بیان کرنے کے بہانے تنقیص و توہین کے زہر آلود تیر چلانا شروع کر دئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار