

Loading content...
جناب جابر جعفی گئے اور ایک جماعت کو منتخب کیا اور انہیں بارگاہ امام علیہ الصلوات والسلاممیں لائے اور انہیں بارگاہ میں پیش کیا تو امام علیہ الصلوات والسلام نے سوال کیا کہ کیا تمہارا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ جل جلالہ جو چاہے کر سکتا ہے؟ انہوں نے عرض کیا بیشک وہ قادر مطلق ہے،یہ سن کر جناب جابر نے کہا الحمد للہ امام علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا ابھی نہیں ایک اور سوال بھی ہے اس کے بعد فرمایا بتاؤ کیا اللہ جل جلالہ اس پر قادر ہے کہ وہ میرے لخت جگر امام محمد باقر علیہ الصلوات والسلام کو مجھ میں بدل سکتا ہے اور مجھے ان میں بدل سکتا ہے؟ کیا وہ میں اور میں وہ بنا سکتا ہے؟ یہ سن کر انہوں نے سر جھکا لیا کئی مرتبہ استفسار فرمایا مگر وہ کوئی جواب نہ دے سکے، اس کے بعد امام علیہ الصلوات والسلام نے اپنے لخت جگر کو اپنے قریب بلایا اور فرمایا اب دیکھو، انہوں نے جب دیکھا تو امام چہارم امام پنجم بن چکے تھے اور امام پنجم امام چہارم بن چکے تھے، انہوں نے پھر دیکھا تو دونوں ذوات امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام بن چکے تھے پھر رنگ بدلا تو دونوں ذوات امام محمدؐ باقر علیہ الصلوات والسلام بن کر سامنے جلوہ آرا تھے یہ دیکھ کر وہ لوگ سجدے میں گر گئے اور کہا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار