

Loading content...
اب ہم کس کس فرمان کا اور کس کس ذات کا حوالہ دیں… حقیقت یہ ہے کہ یہ زمانوں کی تقسیم اور یہ اشکال و صورتوں کی کثرت اعتباری ہے اور یہ واحد الاصل نور ہے، یہ ایک بحرِ نور ہے جس کی امواج اعتباری ہیں، جیسا کہ جناب جابر بن یزید جعفی کی روایت میں ہے… جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک دن انہوں نے امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کی بارگاہ میں عرض کیا آقا الحمدللہ اب تو آپ کی معرفت رکھنے والوں کی کثرت ہے اب ہم قلیل نہیں رہ گئے، اس پر انہوں نے فرمایا حقیقت یہ ہے کہ ہماری معرفت رکھنے والوں کی قلت ہے اگر تم اس کا امتحان کرنا چاہو تو ان کثیر عرفا میں سے سب سے کامل چھانٹ کر ہماری بارگاہ میں لاؤ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار