

Loading content...
میں نے گذشتہ خطبے میں مقامِ مظہریت کو واضح کرنے کی کوشش کی تھی،اس میں میں نے عرض کیا تھا کہ قرآن مقدّس میں بہت سے ایسی آیات نظر آتی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اللہ ایک مجسم انسان کی طرح ہے اور دوسری طرف ہمارا مسلّمہ عقیدہ ہے کہ اللہ جسم و جسمانیت سے ارفع و اعلیٰ اور اجل و ماوریٰ ہے اور یہ عالم تشیع کا متفقہ عقیدہ ہے کہ جو شخص اللہ جل جلالہ کو مجسم مانے یا انسان کی طرح اس کے اعضا و جوارح تسلیم کرے وہ کافر ہے اس لئے ان دو متضاد باتوں کے درمیانہ راستے کی تلاش میں ہم نکلے ہوئے تھے اور میں نے عرض کیا تھا کہ اللہ جل جلالہ نے انسان کو سمجھانے کیلئے جو آیات نازل فرمائی ہیں اور جن میں اس کے اعضا و جوارح( ہاتھوں، آنکھوں وغیرہ) کا ذکر ہے یہ استعاراتی ہیں اور اس سے مراد اللہ جل جلالہ کی ذات نہیں بلکہ اس کے مظاہر اتم اوّلیائے عصر یعنی آئمہ ھدیٰ علیھم الصلوات والسلام ہیں اور وہی اللہ کی ذات کے بہ منزلت اعضا و جوارح ہیں کیونکہ ان کا ہر کام عین ذات اِلٰہی کا کام ہے اور وہ اس کے افعال کلی کے وسیلۂ واحدہ ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار