

Loading content...
یعنی جب بھی وہ فعال لما یرید کی مصداق ذات کسی چیز کی تخلیق کا ارادہ فرماتی ہے تو اس وقت کن فرماتی ہے تو وہ چیز فوراً عدم سے نکل کر لباسِ وجود میں موجود ہو جاتی ہے دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا یہ عمل خالق سے بلا واسطہ صادر ہوا ہے؟ اگر اس نے ارادہ کیا پھر کہنے پر بھی نوبت آئی اور پھر کہہ دیا گیا اور وہ ہو گیا تو یہ اتنے سارے تغیرات کیسے اس میں واقع ہوئے؟ اگر اس میں یہ تغیرات واقع ہوئے تو پھر وہ قدیم کیسے رہا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار