

Loading content...
اصل بات یہ ہے کہ اللہ نے جو اعضاے اِلٰہی کا ذکر کیا ہے اس میں ایک استعاراتی انداز میں مقام مظہریت کی وضاحت فرمائی گئی ہے جس طرح انسان کی ذات کیلئے جسم عضوی و مادّی مقام مظہریت کا حامل ہوتا ہے اسی طرح اس پاک خاندان کے مقدّس افراد علیھم الصلوات والسلام بھی مقام مظہریت کے حامل ہیں،جس طرح انسان کی ذات کیلئے مظہر صرف بدن ہے کہ جس سے ذات کا اظہار ہوتا ہے، بدن جو بھی کرتا ہے وہ بدن سے نہیں ذات سے منسوب ہوتا ہے کیونکہ نوع انسان میں جو انسان ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں یا ایک انسان دوسرے کے سامنے انسان کی طرح آتا ہے تو سامنے نظر آنے والی انسان کی ذات نہیں جسم ہوتا ہے جو اعضا و جوارح پر مبنی ایک پیکر ہے جو دیکھنے میں آتا ہے اگر کوئی عزت کرتا ہے تو بدن کی کرتا ہے، کسی جرم کی سزا ملتی ہے تو بدن کو ملتی ہے مگر ذات ہے کہ بدن کی عزت کو اپنی عزت تصور کرتی ہے اور بدن کی ذلّت کو اپنی ذلّت تصور کرتی ہے جب تک انسان عالم ھست میں موجود ہے بدن کو ذات سے علیحدہ نہیں کر سکتا کیونکہ اس کائنات کے سامنے ذات کا مظہر اور نمائندہ صرف جسم ہے، ذات نے لوگوں کا رویّہ ذات سے نہیں بدن سے دیکھنا ہے کیونکہ ذات تو سرالاسرار ہے ظاہر تو بدن ہی رہتا ہے جو اس کا مظہر اتم ہے، مثل العلیٰ ہے، نمائندہ ہے، کیونکہ مقام مظہریت پر فائز ہے اسی طرح اللہ کی ذات اتنی ارفع و اعلیٰ ہے کہ جو سر الاسرار سے بھی مخفی تر ہے اور عقولِ عالمین سے بلند ترہے تو یہاں اس نے اپنی ذات کو پیش کرنے کی بجائے مظاہر ذات کو پیش کیا ہے جو مقام مظہریت کے حامل ہیں اب اس مقام کو سمجھ لیں تو پھر مسئلہ حل ہوتا چلا جائے گا کہ اللہ سے منسوب اقوال و افعال و احوال و حرکات و سکنات در اصل مظاہر ذات کے افعال و اقوال ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار