

Loading content...
فرمایا آل محمد علیھم الصلوات والسلام کی شان میں ایک ایک لفظ کی سترستر70توجیہیں ہیں ان سب کیلئے ذکر حکیم اور کتاب کریم اور کلام قدیم میں آیات کی ایک ایسی قسم ضرور موجود ہے جس میں اللہ کے چہرے، آنکھ، ہاتھ، پہلو وغیرہ کا ذکر ہے بس ان سب سے مراد ولی العصر ہی ہے کیونکہ وہی جنب اللہ ہے، وجہ اللہ ہے، حق اللہ ہے، علم اللہ ہے، عین اللہ ہے، ید اللہ ہے گویا ان کا باطن باطنی صفات کا ظاہر ہے پس یہ باطن کے ظاہر اور ظاہر کے باطن ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان میں اسی طرف اشارہ ہے جس میں فرمایا بہ تحقیق اللہ کے ہاتھ اور آنکھیں بھی ہیں اے میرے بھائی ہم اور آپ انہی میں سے ہیں یعنی ہم ہی ید اللہ ہیں، عین اللہ ہیں، لفظ منھا دلالت کرتا ہے کہ محمدؐ آل محمدؐعلیھم الصلوات والسلامکے سارے افراد جوکلنا محمدؐکے مصداق ہیںوہ سارے ان آیات کے مصداق ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار