

Loading content...
تو یہاں آکر بات واضح ہو جاتی ہے کہ خسارے میں ہیں وہ لوگ جو اللہ کے دیدار کو جھٹلاتے ہیں، اس طرح دیدار اِلٰہی کا انکار خسارے میں داخل کر دیتا ہے اور دیدار کا ہونا آنکھ کے عمل سے ہے اور آنکھ کا دائرہ ء ادراک مادّیات تک محدود ہوتا ہے اس آیت کریمہ سے دیدار اِلٰہی کا ہونا ثابت ہے اور دیدار بھی لازمۂ جسم مادّی ہے بلکہ بات اس سے بھی آگے ہے سورہ ہود میں ہے ٭ انہم ملقو ربھم ( ( 29،سورہ بقرہ میں بھی ہے کہ ٭ و انہم ملقو اللہ ان آیات سے تو اللہ کی ملاقات بھی ثابت ہو رہی ہے دیدار ہونے کا بھی تبادر ہو رہا ہے یہ بات سارے جانتے ہیں کہ ملاقات ہونا لازمۂ جسم ہے یعنی مادّی جسم ہو گا تو نظر آئے گا،اسی طرح اللہ کی طرف سے صدور حرکات بھی ثابت ہے جیسے سورہ اعراف میں ہے ٭ثم الستویٰ علیٰ العرش پھر اللہ عرش پر چڑھ گیا یہ حقیقت ہے کہ چڑھنا اترنا ایک حرکت ہے جو خلافِ سکون ہے اور حرکت ایک تغیر بھی ہے جو قدیم ہونے کے منافی ہے اسی طرح ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار