

Loading content...
اس آیت سے اس کا کچھ لوگوں پر نظر فرمانا ثابت ہے اب یہ بھی ماننا پڑے گا کہ جب کسی سے اللہ کچھ فرمائے گا تو اس سے قبل خاموشی ثابت اور خاموشی کے بعد بولنا ثابت ہوگا اور بولنے کے بعد پھر خاموشی ثابت ہوگی اس طرح اللہ کی ذات میں تغیرات ثابت ہوتے چلے جائیں گے اور کلیہ یہ بتایا جاتا ہے کہ ٭ کل متغیر حادث ہر وہ چیز جس میں تغیر ہو وہ حادث ہے اور اللہ حادث نہیں قدیم ہے اور ان آیات سے تو اللہ نعوذ باللہ حادث ثابت ہو رہا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار