

Loading content...
اس پر میں نے سوچا کہ شاید ہم ہی اللہ کو نہ سمجھ سکے ہوں اور ممکن ہے یہ لوگ اس کی ذات کی تہہ تک پہنچ گئے ہوں اس لئے ہمیں بھی سوچنا چاہئے ممکن ہے ہم بھی اس نہ سمجھ آنے والی ذات کی معرفت کی تہہ تک پہنچ جائیں، میں نے کئی بار سوچا کہ میں بھی کوشش تو کر کے دیکھوں شاید اس عظیم ذات کو سمجھ سکوں کہ جس کی کوئی ذات نہیں اور جسے سمجھ لینا عقول بشر سے ماوریٰ ہے، آخر وہ اللہ کتنا عظیم ہے جسے یہ فخر حاصل ہے کہ وہ خاندان تطہیرعلیھم الصلوات والسلام کا اللہ ہے آخر اس کی کیا شان ہے تا حد عقل و فہم اس کی عظمت کو سمجھنے کی کوشش تو کروں تو آخر سوچ نے یہ فیصلہ کیا کہ اسے سمجھنے کی اپنی طرف سے ساری کوشش کر کے دیکھ لیتے ہیں مگر اصل مسئلہ تو ابھی باقی تھا کہ اسے کس طرح سمجھنے کی کوشش کروں اور اس کا ذریعہ کس چیز کو بناؤں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار