

Loading content...
بار بار نعرے لگائے جا رہے ہیں اللہ کو مت فراموش کریں اب تو نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اگر کسی کی ایک فضیلت بیان کر دو تو شرک اور کفر کے دروازے کھل جاتے ہیں، فتوؤں کی بوریاں الٹ دی جاتی ہیں اور زبانیں زہریلے مواد اگلنا شروع کر دیتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کچھ نہیں ہے اور یہ باتیں اس انداز میں کی جانے لگی ہیں کہ جیسے اللہ اور اہل بیت کا الیکشن ہو رہا ہے اور ایک طرف اللہ کی پارٹی ہے اور دوسری طرف اہل بیت پاک علیھم الصلوات والسلام کی پارٹی ہے اور ان کے مابین انتہائی زور دار مقابلہ ہو رہا ہے اور جیسے اللہ جل جلالہ اور اہل بیت پاک علیھم الصلوات والسلام دونوں ایک دوسرے کے مخالف ہوں (نعوذباللہ) میں تو انہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں سمجھتا تھا مگر سٹیج کی فضا اور کتب کے میدان میں تو ایسا لگنے لگا ہے کہ ان کی آپس میں خوب ٹھنی ہوئی ہے اس فضا کو دیکھتے ہوئے میں سوچ میں پڑ گیا کہ یہ کس ناہنجار نے اللہ بمقابلہ رسولؐ کی فضا پیدا کر دی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار