

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ وہ خلاق بے نیاز بھی کوئی کام اپنے ہاتھ سے نہیں کرتا بلکہ اس کے خدّام اور غلام اور نمائندے اور وکلا اور وسیلے کرتے ہیں … وہ مارتا ہے مگر خود نہیں مارتا اس نے ایک نمائندے کی ڈیوٹی لگائی ہے جو اس کی طرف سے یہ کام کرتا ہے اس کا یہ کام اسی کی طرف منسوب ہوتا ہے، وہ رزق عطا فرماتا ہے مگر یہ کام خود نہیں کرتا اس کے نمائندے کرتے ہیں اسی طرح اس کی جملہ صفات کا اظہار اس کے نمائندوں سے ہوتا ہے اور اسی میں اس کی عظمت کا راز مضمر ہے اور اسی میں اس کی عظمت و کبریائی اور جاہ و جلال کا ظہور وبقا ہے جب یہ بات سمجھ میں آ جائے تو جملہ متنازعہ مسائل کا حل سمجھ میں آجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار