

Loading content...
جب خالق کے واجبات علیٰ الذات پر ہم نگاہ کرتے ہیں تو اس کے واجبات انسان کے واجبات کے بالکل برعکس نظر آتے ہیں خالق کے واجبات میں یہ بات ہے کہ اس کا ہر واجب اس کی کبریائی کا محافظ ہوتا ہے یعنی جہاں اس کی عظمت اس میں ہو کہ اس کے واجبات کی ادائیگی وہ ذات واجب الوجود خود فرمائے تو وہ اس کیلئے واجب علیٰ الذات کا مقام پاتے ہیں اور جہاں اس کی کبریائی کا تقاضہ یہ ہو کہ اس کے واجبات کو اس کا کوئی نائب یا نمائندہ کرے تو اس کی عظمت کا ظہور ہوتا ہے تو وہ واجبات اس کے حضور واجب للذات کا مقام پاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار