

Loading content...
دوستو! ہمیں یہ بات بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ کمال قُرب اور کمال بعدت(دوری) دونوں انسانی مشاہدے کے سب سے بڑے مانع ہوتے ہیں یعنی اگر کوئی چیز انسان کے انتہائی دور واقع ہو تو مشاہدے میں نہیں آتی اور اگر کوئی چیز انسان کے انتہائی قریب واقع ہو تو تب بھی مشاہدے میں نہیں آتی اس کی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں مثلاً جو ستارے ہم سے بہت دور ہیں وہ ہمیں ٹیلی سکوپ (Telescop)یعنی دوربین کے بغیر نظر نہیں آتے اور کئی ایسے بھی ہیں جو کسی بھی ٹیلی سکوپ (Telescop)سے نظر نہیں آ سکتے اس طرح جو چیزیں ہمارے انتہائی قریب ہیں وہ بھی ہماری نظر سے اوجھل رہتی ہیں مثلاً آنکھ کی پتلی خود آنکھ کو نظر نہیں آتی روح جو سارے بدن میں سرایت پذیر ہے وہ بھی ہمیں نظر نہیں آتی …اسی طرح ذات واجب الوجود بوجہ کمال قُرب بھی ہم سے مخفی ہے اور بوجہ کمال بعدت بھی ہمارے مشاہدے میں نہیں آ سکتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار