

Loading content...
اگر ہم سائنسی فلسفے کے حوالے سے دیکھیں تو یہ ایک مسلّمہ نظریہ ہے کہ لفظ قُرب خواب ناقابل تعبیر ہے کیونکہ اس فلسفے کے مطابق صفر سے ایک تک کا جو فاصلہ ہے یہ ازلی و ابدی ہے مثلاً ہم دو نقاط کے مابین ایک فاصلہ قائم دیکھتے ہیں تو ہم انہیں اور قریب کرتے ہیں بظاہر ہمیں ان کے مابین فاصلہ نظر نہیں آتا مگر مائیکروسکوپ (Microscope)سے دیکھتے ہیں تو وہ بڑا فاصلہ نظر آتا ہے ہم اس کے مابین ایک اور نقطہ لگاتے ہیں پھر اس سے بڑی مائیکروسکوپ (Microscop)پر دیکھتے ہیں تو پھر بھی فاصلہ ہوتا ہے اسی طرح قریب کرتے جائیں مائیکروسکوپ(Microscop) (خوردبین) کی طاقت بھی بڑھاتے جائیں تو اتصال تک کا فاصلہ ازلی و ابدی نظر آئے گا یہی وجہ ہے کہ خالق کا قُرب وجودی محال ہے گویا ایک طرح سے یہ تحصیل حاصل ہے اور دوسری طرف سے محال مطلق ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار