

Loading content...
اسی طرح مرکز مطلق کے کمال قُرب پر جو ذات موجود تھی یعنی رحمت عالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تو انہوں نے کبھی اسلام و مسلم تک اپنی بات کو محدود نہیں کیابلکہ جمادات سے لے کر اللہ تک اپنی افادیت کا دائرہ وسیع رکھا ہے اور انسانیت سے بہت بلند ہو کر بات کی ہے اس سے ثابت ہے کہ مرکز مائیکرو (Micro) نہیں ہے کیونکہ اگر مرکز مائیکرو (Micro)ہوتا تو ان کا فیض بھی محدود ہوتا نہ کہ وسیع ہوتا … کیونکہ مرکز مطلق رب العالمین ہے اور وہ محیط بالعالمین ہے اور اس سے کوئی چیز خالی نہیں ہے اس لئے اس کے قُربِ حقیقی میں رہنے والی ذات رحمت اللعالمین ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار