

Loading content...
دوستو! ہمیں یہ بات بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ قُرب اِلٰہی کے کئی درجات ہیں مثلاً بعض لوگ جب بعید ترین نقطہ سے قُرب کی طرف ذرا سا آتے ہیں تو وہ اپنی ذات کی افادیت کے ساتھ خاندان کی افادیت پر بھی سوچتے ہیں، قُرب جب اس سے بڑھتا ہے تو ان کی افادیت قوم تک پھیل جاتی ہے جب اور قُرب بڑھتا ہے تو انسانیت کی خیر و فلاح کی بات کرتے ہیں جب قُرب اور زیادہ حاصل ہو جاتا ہے تو حیوانات کی بہبود تک سوچنا شروع کر دیتے ہیں یوں سمجھ لیں جو جتنا جتنا بلند ہوتا چلا جاتا ہے اس کا فوکس(Focus) کا دائرہ اتنا اتنا وسیع ہوتا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار