

Loading content...
دوستو! ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ اللہ احد ہے اور اس کی احدیت اس کی اوّلیت پر دلیل ہے اور وہ اوّل ہے تو بلحاظِ ذات اوّل ہے اور وہ آخر ہے تو بلحاظِ ذات آخر ہے اور وہ ظاہر ہے تو بوجہ آثار ظاہر ہے اور وہ باطن ہے تو بوجہ کوتاہی ِعقول و مدرکات مخفی ہے کیونکہ ہمارے نقص حواس کی وجہ سے وہ غائب ہے اسی لئے عرفا کہتے ہیں کہ وہ اتنا غائب ہے کہ اظہر من الشمس ہے اور اس کے شدت ظہور کا یہ عالم ہے کہ وہ خفی الاخفی ہے ہمارے حواس و عقول و مدرکات اتنے ناقص ہیں کہ جو ایک قلم کے لگائے ہوئے دائرے کا مرکز دیکھنے سے عاجز ہیں چہ جائیکہ یہ دائرہِ موجودات و لا موجودات کے مرکز وحدانیت کا مشاہدہ کر سکیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار