

Loading content...
خوردبین (Microscope)سے دیکھنے پر معلوم ہو گا کہ وہ بھی مرکز نہیں ایک دائرہ ہے آخر میں ایک پن کے برابر ایک مرکز بنے گا پھر اسے مائیکروسکوپ (Microscope)سے مشاہدہ کریں گے تو وہ بھی ایک دائرہ نظر آئے گا مرکز نہ ہو گا پھر اسے بڑا کر لیںاس میں ایک مرکز بنا لیں اسی طرح خوردبین (Microscope)سے بڑا کرتے جائیں اور مرکز لگاتے جائیں اس طرح مرکز سمٹتا چلا جائے گا اور سمٹتے سمٹتے اتنا سمٹے گا کہ محیط میں گم ہو جائے گا یعنی وہ سمٹنے کے عمل میں در حقیقت پھیل رہا ہو گا اور پھیل کر وہ سارے محیط میں گم ہو جائے گا اس کامشاہدہ محال ہو جائے گا عقل اور علم کا تقاضا ہو گا کہ مرکز موجود ہے اور مدرکات سر پیٹ رہے ہوں گے کہ مشاہدے میں کیوں نہیں آتا… …حقیقت میں مرکز کی یہی شان ہے کہ وہ اتنا سمٹا ہوا ہو کہ محیط میں کلی طور پر غائب ہو جائے اور محیط پر محیط ہو جائے اور محیط میں کلی طور پر غیب رہ کر بھی اپنا وجود منوا رہا ہو اور اپنی ذات کے ہونے کو تسلیم کروا رہا ہو انہ بکل شی محیط کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ وہی موجودات سے محیط ہے، دیکھنے والے اسے مرکز میں دیکھتے ہیں اور پانے والے اسے محیط میں پاتے ہیں وہ مؤثر اپنے آثار کے حجابات میں محجوب ہو جاتا ہے اور اس کی رویت اور مشاہدے کا واحد ذریعہ اس کے مظاہر و آثار ہوتے ہیں اس کی رویت عقلی ہوتی ہے اور اس کی پہچان کا واحد ذریعہ آثار ہی ہوتے ہیں اور وہ احد موجودات کائنات کے پر وقار حجابات کے اندر اپنی جبروتی سطوت کے تخت پر جاہ و جلال کے ساتھ جلوہ آرا ہوتا ہے کیونکہ مرکز کی یہی شان ہے کہ وہ اپنا وجودِ واجب منوا بھی رہا ہو اور عقل و ادراک سے مستور و غائب بھی ہو یعنی نہ عقول اس کا انکار کر سکیں اور نہ دعوائے حصول و وجدان کر سکیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار