

Loading content...
اب چاہے اللہ کہہ کر پکارو یا رحمان کہہ کر پکارو ایک ہی بات ہے یہ اعتبارات ہیں ان کی حقیقت وہ ایک ہی ذات ہے جو تعدد و کثرت سے عاری و خالی و ارفع ہے، عرفا اسی حقیقت کو وحدت میں کثرت سے تعبیر کیا کرتے ہیں یعنی پکارنے والوں کے القاب و حروف و الفاظ و اصوات کی کثرت بھی اپنے مقام پر ایک حقیقت ہے مگر وحدت ذات میں یہ اعتباری ہے اور ذات کی یکتائی کامل حقیقت ہے اسی طرح تعدد مرکزیت اشکال کی حد تک حقیقت ہی ہو گا مگر ذات کے حدود میں داخل ہو کر اعتباری ہو جائے گا کیونکہ اصل مرکز ایک ہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار