

Loading content...
مقام اوسطیت کو سمجھنے کیلئے ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ ریاضیاتی نقطہ نظر سے دیکھیں تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ جملہ اعداد میں ایک کا وجود ناگزیر ہوتا ہے یعنی ایک سے نو تک اور اس سے اوپر جتنے تک چلے جائیں ان میں سے ہر عدد میں ایک کا عدد ضرور موجود ہو گا مثلاً آپ دو کے عدد ہی کو دیکھ لیں جب آپ گنتی کریں گے تو پہلے ایک ضرور مانیں گے اسی طرح نو کا عدد ہے تو اس میں بھی ایک ضرور موجود ہے آپ تجربہ کریں، آپ کے پاس نو عدد قلم موجود ہیں آپ وہ کسی کو دینا چاہتے ہیں تو جب وہ گن کر دیں گے تو پہلے ایک ضرور کہیں گے یعنی ایککا لفظ ایک ایسا لفظ اور عدد ہے کہ جس کا وجود ہر ہندسے اور ہر عدد میں ہمہ وقت موجود رہتا ہے لیکن ایک کے وجود میں کوئی دیگر عدد موجود نہیں ہوتا اور وہ ایک ہی ہوتا ہے یہی کثرت میں وحدت کا تصور ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار