

Loading content...
آپ ایک تجربہ کریں آپ کوئی سی ایک شکل بنا لیں اور اس کے مختلف کونوں سے ایسے خطوط کھینچیں جو سامنے والے کونے تک جائیں اس طرح متعدد خطوط کھینچ لیں جہاں وہ خطوط ایک دوسرے کو قطع کریں گے وہی اس شکل کا مرکز ہو گا اس طرح آپ کو اس شکل کا مرکز مل جائے گا … مرکز کی ایک صفت یہ ہوتی ہے کہ وہ شکل کے ایسے مقام پر واقع ہوتا ہے کہ اگر اس شکل کو ایک پن پوائنٹ (Pin-Point)پر تولا جائے تو اس مرکز کے علاوہ وہ چیز کسی مقام پر قائم نہ ہو سکے گی ان تجربات سے ثابت ہوتا ہے کہ کوئی چیز مرکز سے خالی نہیں ہے اور اس کا قیام مرکز کے بغیر نا ممکن ہے، اس لئے ذات واجب الوجود کو اس دائرۂ عالم موجود کا ناقابل تردید مرکز ماننا واجب ہو جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار