

Loading content...
دوستو ! احدیت کے تصور میں ہمیں یہ بات بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ ایک ریاضیاتی زیرو (zero)کی طرح بھی نہیں ہے کیونکہ ریاضی کی صفر لا شئے مانی جاتی ہے اور اس طرح اس ذات واجب الوجود کو ریاضیاتی زیرو(zero) ماننے سے وہ واجب الوجود لا موجود و غیر موجود ہوجائے گا یوں سمجھ لیں کہ وہ ایک کامل صفر ہے مگر بحیثیت اوّلیت و آخریت کے وہ ایک کامل صفر ہے اور بحیثیت اوسطیت کے بھی وہ ایک کامل صفر ہے اس کی اوسطیت حدود اوّلیت و آخریت میں محدودیت کا نام نہیں اگر اس طرح مانا جائے گا تو وہ لا محدود محدود ہو کر رہ جائے گا اور اس کی اوّلیت آخریت کی غیر ہو گی اور آخریت اوسطیت کی غیر ہو گی اور اس طرح وہ محتاج اور کامل بالغیر اور قائم بالاجزا ہو جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار