

Loading content...
ایک عام آدمی تو دو سال میں ایک کمپیوٹر(Computer) کو کما حقہ آپریٹ(Operate) کرنا نہیں سیکھ سکتا تو اس غیب لایدرک کو کیسے سمجھ سکتا ہے اس لئے میرا ایمان ہے کہ میں اس کے وجود واجب کو تسلیم کرتا ہوں مگر اس کے عرفان سے عاجز ہونے کا اقرار بھی کرتا ہوں اور میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں اس ذات کو سمجھنے سے عاجز ہوں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہی اجمالی سا عقیدہ میری نجات کیلئے کافی بھی ہے کیونکہ میں نے یہ ساری باتیں پاک خاندان کے مقدّس افراد علیھم الصلوات والسلامسے حاصل کی ہیں اور ان کے فرمان اور حکم کی تعمیل میں اس ذات نا حاصل و ناشناس کو حاصل کر رہا ہوں اور اس پر اجمالی سا عقیدہ رکھ کر اس کی تفصیلات کو محمدؐو آل محمدؐ علیھم الصلوات والسلام کے سپرد کرتا ہوں اور اس پر سوچنا اپنے لئے ممنوع سمجھتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار