

Loading content...
میں نے اپنے تقاریر میں دونوں طرح سے باتیں کی ہیں لیکن ابتدائی علم کیلئے میں نے تشبیہ کو اپنایا ہے جن لوگوں نے اس تشبیہ میں تنزیہ تلاش کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کفر کا فتویٰ دیا ہے اور جن لوگوں نے میرے تنزیہی خطبات میں تشبیہ ڈھونڈنے کی کوشش کی انہوں نے الحاد کا فتویٰ دیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ان دونوں کو اشتباہ اور غلط فہمی ہوئی ہے اس لئے حکم ہے کہ فتویٰ دینے سے اس طرح بھاگو جیسے شیر درندہ سے ڈر کر بھاگتے ہو لہٰذا جب تک بات سمجھ میں نہ آئے فتویٰ نہیں دینا چاہیے چونکہ یہ اس سلسلے کی میری پہلی تقریر ہے اس لئے میں آپ کو اپنی بات سمجھانے کیلئے ایک گائیڈ لائن دے رہا ہوں کیونکہ میں نے آگے بہت سے انداز میں باتیں کرنا ہیں اور خصوصاً اعتباراتی باتیں اکثر لوگ نہیں سمجھ سکتے یا اس کے اندر چھپی حقیقت کو سمجھنے کی بجائے اسی اعتبار کو حقیقت سمجھ لیتے ہیں تو دھوکہ کھا جاتے ہیں اس لئے میری ہر تقریر کو اس پہلی تقریر کے تناظر میں دیکھیں گے تو سفر عرفان آسان ہو جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار