

Loading content...
وہ کون ہے؟ کیسا ہے؟ کب سے ہے؟ کیا ہے؟ اس کی صفات کیا ہیں؟ اس کی ذات کیا ہے؟ یہ ساری باتیں سمجھنا نہ ہی میرے بس کا روگ ہے اور نہ میں سمجھنا چاہتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ناقص عقول جو بھی نتیجہ اخذ کریں گی وہ کامل نہ ہو گا کیونکہ ناقص سے کامل کا صدور نہیں ہو سکتا اس لئے توحید کے بارے میں عقل کا استعمال بے جواز ہے میرے لئے اتنا بھی کافی سے زیادہ ہے کہ اس غیب الغیوب ذات کے وجود کی محمدؐو آل محمدؐ علیھم الصلوات والسلام نے خبر دی ہے انہی کی خبر کو بے چون و چرا مان لینا ہی میں واجب سمجھتا ہوں ورنہ عقلاً اس کے وجود کے اثبات پر جتنے دلائل دیئے جا سکتے ہیں اتنے ہی اس کے وجود کی نفی میں بھی موجود ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار