

Loading content...
بندہ نے جب اپنے استاد گرامی القدر جناب السید مخدوم محمد جعفرؐ الزمان نقوی البخاری کے مجالس کے آڈیو اور وڈیو ریکارڈ کی چھان بین کی تومختلف اوقات میں مختلف مقامات پر کی گئی ان کی بیشتر تقاریر میسر آئیں جن میں مذکورہ مسئلہ پر نہ صرف یہ کہ سیر حاصل تبصرہ کیا گیا تھا بلکہ اس مسئلہ کو ہر پہلو سے اجاگر بھی کیا گیا تھا اور ان جملہ تقاریر میں جو قدر مشترک ہے اسی نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے کہ ان میں اللہ تعالیٰ جل جلالہ اور خاندان تطہیر علیھم الصلوات والسلامکے مابین جو ((Relation Shipیا تعلق داری ہے اسے ایسے خوبصورت انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک سطحی ذہنیت کے حامل انسان کیلئے بھی اس کا سمجھنا آسان ہو گیا ہے اب ذی قدر محسن و شفیق استاد گرامی کی اجازت سے ان کی تقاریر کو کتابی شکل میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار