

Loading content...
اور ہمارے مابین وہ ذات ہی اتحاد کیلئے ایک وجہ کافی ہے کہ جن کی ذات سے کوئی بھی انکار نہیں کرتا نہ کوئی سنی نہ کوئی شیعہ اب یہ علیحدہ بات ہے کہ کوئی کہے کہ انہوں نے آخری زمانے میں جنم لینا ہے یا وہ ازل سے موجود ہیں اگر ہم یہ فرض کر بھی لیں کہ انہوں نے آخری زمانے میں جنم لینا ہے تو کیا ہم اس دور کو آخری زمانہ نہیں سمجھ سکتے اگر اسی زمانے کو آخری زمانہ سمجھ سکتے ہیں تو پھر ہمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ ان کی ذات کو تلاش کرنا چاہیے اور جملہ اختلافات کو بھول کر ان کی تشریف آوری کی دعا کرنا چاہیے کہ وہ ذات کریم اس دنیا پر اپنے دورحکومت کی نعمتوں سے ہم سب کو سرفراز فرمائیں چاہے وہ روحانی نعمات ہوں یا مادّی… ان سے پوری انسانیت کو امن و سکون و منازل اعلیٰ پر فائز فرمائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار