

Loading content...
موجودہ دور میں ایک عرصے سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ پھر وہی ڈرامہ سٹیج کیا جا رہا ہے اور اتحاد بین المسلمین کے لیبل میں عوام کو ایک ایسے دین کا پیکیجPackageدیا جا رہا ہے کہ جس کا ہمارے مسلک سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے گویا اموی و عباسی نظریات کو دوبارہ پالش کر کے اس پر شیعیت کا لیبل لگا کر شیعہ عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے عزاداری کے مخالفین کی تائید میں دلائل دئے جا رہے ہیں امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کی گواہی کو آذان سے نکالنے کی کوشش ہو رہی ہے مسلّمہ فضائل اور معجزات پر غلو کے فتوے لگا دئے گئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ جیسا اموی اور عباسی لوگ آل محمد علیھم الصلوات والسلام کے بارے میں عقیدہ رکھتے تھے ویسا عقیدہ رکھا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار